حجاج کرام کی وطن واپسی شروع

حجاج کرام کی وطن واپسی شروع


اسلام آباد(24 نیوز) قومی ایئرلائن کا حجاج کرام کی وطن واپسی کیلئے فلائیٹ آپریشن کا آغاز ہوگیا۔

کراچی کے لیے جدہ سے پہلی حج پرواز پی کے 8702 سے 166 حجاج کرام وطن واپس پہنچے۔ حجاج کرام کی آمد پر پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر سمیت دیگر افسران نے استقبال کیا، حجاج کرام کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے جدہ اور مدینہ منورہ سے 290 خصوصی اور شیڈول پروازیں چلائے گی۔پروازوں سے 82ہزار سےزائد حجاج کرام کو وطن واپس لایا جائے گا۔ حج آپریشن کا اختتام 14 ستمبر کو ہوگا۔

اسلام آباد میں پی آئی اے کی پہلی حج پرواز مدینہ سے 160 حجاج کرام کو وطن واپس لائی، حج کی سعادت حاصل کرنےوالے اللہ کے مہمانوں پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

فیصل آباد میں قومی ایئرلائن کی پہلی حج پرواز سے 142 حجاج کرام واپس پہنچے۔ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینجراور اسٹیشن منیجر نے حجاج کرام کا استقبال کیا جبکہ حجاج کرام کو لے کر پہلی نجی پرواز بھی اسلام آباد پہنچ گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer