اسمبلیاں کسی بھی وقت تحلیل ہو سکتی ہیں: اسد عمر


 اسلام آباد (24 نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے عام انتخابات کے لیے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے بھی اسمبلیوں کے جلد ختم ہونے کا اشارہ دے دیا ہے۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف نے ممبر سازی مہم کا آغاز کر دیا، مہم 17 دسمبر سے 23 دسمبر تک جاری رہے گی۔ ممبر سازی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں، اسمبلیاں کسی بھی وقت تحلیل ہو سکتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اگلا الیکشن اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 سے ہی لڑیں گے۔ ممبر سازی مہم میں اسلام آباد کے 15 مختلف مقامات پر کیمپس بنائے گئے ہیں جس سے کارکنوں کی زیادہ سے زیادہ ممبر سازی کو یقینی بنایا جائے گا۔