مختلف شہروں میں ٹریفک حادثے 6 افراد کی زندگیاں نگل گئے


لاہور (24 نیوز) مختلف شہروں میں ٹریفک حادثے چھ افراد کی زندگیاں نگل گئے، قصور میں کار اور رکشے کی ٹکر سے 4 افراد دم توڑ گئے، راجن پور میں کار اور ٹرک کے تصادم میں دو افراد چل بسے، جہانیاں اور مٹیاری میں دو بسیں الٹ گئیں۔

قصور میں آج اس وقت دل کو دہلہ دینے والا حادثہ ہوا جب وڈانہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے رکشے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے، لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

راجن پور میں انڈس ہائی وے شاہوالی کے قریب ٹرک کار سے ٹکرا گیا، دو افراد چل بسے، بلوچستان کے علاقے سرانان میں کار ٹرین کی زد میں آگئی۔

جہانیاں میں بس الٹ گئی، زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مٹیاری میں قومی شاہراہ پر نوابشاہ سے حیدرآباد جانے والی تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی۔ متعدد زخیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔