نواز شریف جیسے بزدل لوگ عدلیہ کیخلاف تحریک نہیں چلا سکتے: عمران خان


 اوکاڑہ (24 نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نواز شریف جیسے بزدل لوگ عدلیہ کے خلاف تحریک نہیں چلا سکتے، نواز شریف نے تحریک چلائی تو کسان ٹماٹروں سے استقبال کریں گے۔

اوکاڑہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف جیسے بزدل لوگ تحریک نہیں چلا سکتے۔ کیا کبھی گیدڑ بھی تحریک چلا سکتا ہے؟ نواز شریف نے کبھی زندگی میں تحریک نہیں چلائی۔ خود کو لوہے کے چنے کہنے والے کہاں گئے تھے جب مشرف آیا تھا؟

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی ایک فیکٹری تھی، 12 سال میں 30 بنا لیں، نواز شریف آپ اس قوم کے مجرم ہیں۔ میں کبھی اقتدار میں نہیں رہا، کرپشن اقتدار میں ہوتی ہے۔ میرا کیس شریف خاندان سے بہت مختلف ہے۔

عمران خان نے اوکاڑہ والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ لوگوں نے میرا دل جیت لیا ہے۔