سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 30 ارب روپے کا محل خرید لیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 30 ارب روپے کا محل خرید لیا


 (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 30 ارب روپے کا محل خرید لیا، یہ کس ملک میں ہے ؟ تصاویر دیکھ کر آپ کے واقعی ہوش اڑ جائیں گے۔

فرانس میں 2015 میں ایک محل 300 ملین ڈالر (تقریباً 30 ارب روپے ) میں فروخت ہوا تھا جو دنیا کی سب سے مہنگی ترین جائیداد تھی لیکن اب اس کے بارے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اسے سعودی عرب کے کراﺅن پرنس محمد بن سلمان نے خریدا تھا۔

2015 میں یہ محل فرانس اور لگسمبرگ میں واقع شیل کمپنیوں کے ذریعے خریدا گیا تھا، لیکن امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن کمپنیوں نے یہ محل خریدا ہے وہ تمام ’ ایٹ انویسٹمنٹ کمپنی ‘ کی ملکیت ہیں۔ یہ کمپنی سعودی عرب میں واقع ہے جو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اثاثوں کی دیکھ بھال کرتی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی رائل فیملی کے مشیر نے بھی تصدیق کی ہے قلعہ نما یہ محل شہزادہ محمد بن سلمان کی ہی ملکیت ہے۔