عمران خان جمائمہ کو پاکستان کی سیاست میں لے کر آئیں: شیخ رشید

عمران خان جمائمہ کو پاکستان کی سیاست میں لے کر آئیں: شیخ رشید


اوکاڑہ (24 نیوز) شیخ رشید نے عمران خان سے مطالبہ کردیا کہ وہ جمائمہ کو پاکستان کی سیاست میں لے کر آئیں، اگر عمران نہ لائے تو وہ خود لے آئیں گے۔

جیسے مارکیٹ میں نئی فلم آتی ہے، ایسے ہی شیخ رشید صاحب کا نیا بیان آتا ہے جو کافی عرصے تک موضوع بحث رہتا ہے۔ اس بار شیخ رشید نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جمائما گولڈ سمتھ کو پاکستانی سیاست میں لے آئیں، اگر عمران خان نہ لائے تو وہ خود لے آئیں گے۔

دوسری جانب عمران خان نے کہہ دیا کہ شیخ صاحب جمائما کو پاکستان نہ لائیں، جمائما کے ساتھ پہلے بھی بہت برا سلوک ہوا تھا۔ کیا جمائمہ واقعی ن لیگ کی وجہ سے پاکستان سے گئیں یا وجہ کچھ اور تھی؟

عمران خان آج بھی جمائما کے بہت قریب ہیں اسلیے عمران خان کے بچے جمائما کے گھر میں پل رہے ہیں۔ عمران خان نے برطانوی مئیر کے الیکشن میں جمائمہ کے بھائی زیک گولڈسمتھ کو سپورٹ کیا، جمائمہ نے بھی اہلیت کیس میں عمران خان کی مدد کی۔ اس بات سے ایک سوال پیدا ہوتا ہے، کیا یہ شیخ رشید صاحب کا اپنا مطالبہ ہے یا انھوں نے کسی اور کی ترجمانی کی ہے؟