اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت کل ہوگی

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت کل ہوگی


اسلام آباد (24 نیوز) اشتہاری ملزم اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت کل ہوگی۔ عدالت نے پانچ گواہوں کو بیان قلمبند کرانے کے لیے کل طلب کر رکھا ہے۔

 احتساب عدالت اسلام آباد میں جج محمد بشیر کیس کی سماعت کریں گے، گواہان میں واصف حسین، ڈپٹی سیکرٹری کابینہ ڈویژن، قمر زمان، ڈپٹی ڈائریکٹر کامرس اور قابوس عزیز، ڈائریکٹر نادرا، شیر دل خان، ڈائریکٹر قومی اسمبلی اور نجی بینک کے فیصل شہزاد کل عدالت میں پیش ہونگے۔

 عدالت نے اسحاق ڈار کے ضامن کو ملزم پیش نہ کرنے پر ان کی منقولہ جائیداد قرقی کا حکم دے دیا تھا اور 18 دسمبر تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔