زلزلے کے جھٹکے، لوگ کی زبانوں پرکلمہ طیبہ کا ورد جاری


کوئٹہ(24نیوز) کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، پشین ،زیارت، چمن اور ہر نائی میں زلزلے کے جھٹکے  محسوس ہو ئے ہیں،زلزلہ پیمامرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت چار اعشاریہ پانچ رکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی پچاس کلومیٹر تھی، زلزلےکامرکزکوئٹہ کے47کلومیٹرمشرق تھا،  زلزلے کا دورانیہ کم تھا ، تاہم شدت زیادہ تھی کہ ہر شخص نے ان جھٹکوں کو محسوس کیا، اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مچھ میں زلزلہ کے جھٹکے 12:12پر محسوس کیے گیے, کوئٹہ مستونگ دشت بولان،مچھ میں زلزلے کےجھٹکے لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے ہوئے اپنے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل گئے ریکٹر سکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلےسےکوئی جانی ومالی نقصان نہیں۔