گجرات:مسیحا ظالم بن گئے،خاتون نے ہسپتال کی دہلیز پر بچے کو جنم دیدیا

گجرات:مسیحا ظالم بن گئے،خاتون نے ہسپتال کی دہلیز پر بچے کو جنم دیدیا


گجرات (24نیوز) گجرات میں مسیحا ہی ظالم بن بیٹھے حاملہ خاتون کو ہسپتال میں داخل کرنے سے انکار کرنے پر خاتون نے ہسپتال کے باہر ہی بچے کو جنم دیدیا لواحقین ڈاکٹر ز، لیڈی ڈاکٹر کو گالیاں دیتے کوستے واپس چلے گئے وزیراعلیٰ سے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈلیوری کیلئے منڈی بہاوالدین سے آنیوالی خاتون کو ہسپتال میں داخل کرنے سے انکار کرتے ہوئے دھکے دے کر وارڈ سے باہر نکال دیا جس پر خاتون کی حالت بگڑ گئی اور اس نے ہسپتال کے باہر بچے کو جنم دیدیا ہسپتال کے باہر موجود خواتین نے اپنی مدد آپکے تحت خاتون کے اردگر د کمبل اوڑھ کربچے کی پیدائش ممکن بنائی مریضہ کے ہمراہ آئے لواحقین عزیز بھٹی شہید ہسپتال انتظامیہ اور حکومت کو کوسستے گالیاں دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے ہسپتال انتظامیہ کیخلاف کارروائی کر مطالبہ کرتے رہے مریضہ کی رشتے دار خاتون نے بتایا کہ انکا تعلق منڈی بہاوالدین کے گا?ں کالو پنڈی سے ہے جسے ڈلیوری کیلئے تحصیل پھالیہ کے ہسپتال لیجایا گیا مگر ڈاکٹر ز نے اسے منڈی بہاوالدین ہسپتال منتقل کر دیا جہاں سے اسے گورنمنٹ عزیز بھٹی شہید ہسپتال لایا گیا تو ڈاکٹر ز نے داخل کرنے سے انکار کر دیا 24 نیوز نے خبر بریک کی تو ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے 2 ڈاکٹر کو معطل کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اور حاملہ خاتون کو کھاریاں سی ایم ایچ جانے کا مشورہ دے کر جان چھڑا لی تاہم خاتون نے ہسپتال کے باہر صحن میں ہی بچے کو جنم دیدیا واقعہ کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر نے دو لیڈی ڈاکٹر ز کو معطل کرتے ہوئے ایم ایس سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔