فیصلے ایمپائر کی انگلی نہیں،عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں:نواز شریف

فیصلے ایمپائر کی انگلی نہیں،عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں:نواز شریف


لودھراں(24نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ لودھراں کی عوام نے ثابت کیا ہے کہ لودھراں کی عوام نے ثابت کیا کہ فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں، حمزہ شہباز اور مریم نواز ایک بار پھر لودھراں آئیں گے اور آپ سے بات کریں گے۔
مریم نواز، حمزہ شہباز اور شہبازشریف کی موجودگی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مسلم لیگ نواز شریف نے کہا کہ اقبال شاہ جیسے فرشتہ صفت انسان کو ووٹ کو دے کر شہباز شریف اور میرا مان بڑھایا ہے،عام انتخابات میں پاکستان کو ہر حلقہ لودھراں بن جائے گا اور لودھراں کی عوام بتا دیا کہ ووٹ کا تقدس بحال ہوکر رہے گا۔

نواز شریف نے کہا کہ لاڈلہ کہتا ہے کہ ہم نے لودھراں سے سبق سیکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب 5 سال بعد سبق سیکھنے کا خیال آگیا ہے لیکن اب قوم سبق سکھائے گی اور یہ خلق خدا سبق سکھائے گی۔ لودھراں الیکشن کافیصلہ پوری دنیا میں گونج رہا ہے، لودھراں کے عوام نے جھوٹ بولنےوالوں کوردکردیا۔