ایرانی صدر ، بھارتی وزیراعظم کی ملاقات، مفاہمتی معاہدوں پر دستخط


نئی دہلی(24نیوز) ایرانی صدر اور بھارتی وزیراعظم مودی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ اس دوران ایران اور بھارت کے درمیان مفاہمتی معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی بھارت کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماوں نے تجارت، توانائی اور افغانستان اور چاہ بہار بندرگاہ کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔شاہ بہار بندرگاہ کے لئے بھارت نے بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

بھارتی صدر کی سرکاری رہائش گاہ پر مہمان کا استقبال کیا گیا۔