ٹوبہ ٹیک سنگھ: سالانہ فن فیئر، طالبات کا دلفریب انداز میں رقص


  ٹوبہ ٹیک سنگھ (24نیوز)نیشنل وومن کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سالانہ فن فیئرکا انعقاد کیا گیا۔ طالبات کی جانب سے مختلف گانوں پرخوبصورت پرفارمنس نے فن فیئر کو چار چاند لگا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کالج وومین کے سالانہ میلے میں طالبات نے زبردست انداز میں مختلف گانوں پر ٹیبلوز پیش کیے گئے۔

سالانہ فن فئیر ہو اس میں پنجاب کی ثقافت نہ جھلکے ایسا ممکمن نہیں۔ طالبات نے خوبصورت اندازمیں بانسری کے سرچھیڑے اس موقع پرماضی کی کھیلوں کو بھی پیش کیا گیا۔

فن فئیر میں طالبات کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے رقص کو بھی دلفریب انداز سے پیش کیا۔ طالبات نے اپنایا انوکھاانداز ایک سانس میں بوتل پینے۔ اورہاتھ سے چھوئے بغیرمنہ سے کیک کھانے کا بھی مقابلہ ہوا۔

فن فئیرکو طالبات نےخوبصورت انداز میں منا کر ثابت کیا کہ نازک کلائیاں بھی کسی سے کم نہیں۔