لاہور: ظلم کی انتہا، 7 سو کے نقصان پر فیکٹری مالکان نے مزدور کی انگلیاں کاٹ دیں


لاہور (24 نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ فیروزوالا میں ظلم کی انتہا ہو گئی۔ فیکٹری مالکان نے 700روپے کا نقصان کرنے پر مزدور کی انگلیاں کاٹ دیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق فیروزوالہ شاہدرہ میں معمولی سی غلطی پر اتنی بڑی سزا دے دی گئی۔ فیکٹری مالک نے مزدور کے ہاتھ کی انگلیاں کاٹ دیں۔ شاہدرہ لاجپت روڈ پر واقع فیکٹری کے مالک نے سات سو روپے کا نقصان کرنے پر ظلم کی انتہا کر دی۔ مزدور کی انگلیاں کاٹنے پر تھانہ شاہدرہ میں مختار احمد اور حماد پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: گوجرانوالہ، غربت سے تنگ نوجوان کی خود کشی، صدمہ سے 2بھائی جاں بحق

24 نیوز کے مطابق سیاسی اثر و رسوخ اور پیسے کا کمال ہے کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ابھی تک ناکام ہے۔ دو ہفتے گزر جانے کے باوجود پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انصاف کرنے کے لیے پولیس کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس کا انتظار ہے۔

ذرائع کے مطابق سیاسی اثر و رسوخ سے متاثرہ خاندان کو جان کے لالے پڑ گئے ہیں۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ فیروزوالہ یوسی 6 کے وائس چئیرمین اعظم مغل نے صلح کے لیے دباؤ ڈال رکھا ہے۔ اگر صلح نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔ ہم میاں حمزہ شہباز شریف سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دلایا جائے۔