دنیا میں کیا ہو رہا ہے؟


24 نیوز: میکسیکو شہر کو 7.5 شدت کے زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 43 کلومیٹر گہرائی میں میکسیکو کے جنوب مشرقی علاقہ میں آیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے سے عمارتیں لرز کر رہ گئیں۔ تاہم زلزلہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

امریکی ایف بی آئی نے اعتراف کیا ہے کہ اسے فلوریڈا فائرنگ میں ملوث ملزم کے بارے میں ایک ماہ قبل معلومات ملی تھیں مگر وہ بروقت اقدام اٹھانے میں ناکام رہے۔ گورنر فلوریڈا نےایف بی آئی ڈائریکٹر کےاستعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔ ایف بی آئی کے مطابق اطلاع دینے والے شخص نے نکولس کے پاس موجود اسلحہ کی تفصیلات، اسکول میں فائرنگ کے ارادے، اس کے مشکوک رویہ اور سوشل میڈیا پر اس کی پریشان کن پوسٹس کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: ممبئی حملہ بھارتی حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ، سازش بے نقاب

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ سعودی فرمانروا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصر کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق دونوں سربراہان مملکت میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

عراق اور شام میں شکست سے دوچار داعش کے برطانوی جنگجوؤں میں ایک سو کے قریب برطانیہ میں واپس داخل ہونے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر نیل باسو کا کہنا تھا کہ وہ برطانوی داعش جنگجو جو برطانیہ چھوڑ کر عراق اور شام گئے تھے اُن میں 200 کی برطانوی شہریت ختم کر دی گئی ہے۔

ضرور پڑھئے: ایرانی صدر ، بھارتی وزیراعظم کی ملاقات، مفاہمتی معاہدوں پر دستخط

2016 کے امریکی صدارتی الیکشن میں روس کی مداخلت کے معاملہ پر وفاقی گرینڈ جیوری نے فیصلہ دے دیا۔ فیصلہ میں روسی باشندوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ فرد جرم میں روس کی انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی کا نام لیا گیا جس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ روسی حکومت کے لیے پروپیگنڈہ کا کام کرتی ہے۔