ملتان سلطان پی ایس ایل تھری میں شرکت کےلیے دبئی روانہ


ملتان(24نیوز) پی ایس ایل تھرڈ ایڈیشن کا میدان دبئی میں لگنے کو تیار ہے۔ ملتان سلطانز کی ٹیم ایونٹ میں دھوم مچانے کیلئے پاکستان سے روانہ ہوگئی۔

شان مسعود، کاشف بھٹی اور منیجرندیم خان کراچی سے روانہ ہوئے۔ جنید خان، عمر گل اور سہیل تنویر اور ڈائریکٹر محمد وسیم اسلام آباد سےدبئی کیلئے روانہ ہوئے۔

اداکارہ مومل شیخ نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں ملتان سلطانز کے لئے اچھی خواہشات کا اظہار کیا ہے۔