لڑکی سے ملنے کا شبہ، اہلِ خانہ نے لڑکے کا آدھا سر، مونچھیں مونڈ دیں


گھوٹکی (24 نیوز) لڑکی کو ملنے کے لیے آنے والا لڑکا اہل خانہ کے ہتھے چڑھ گیا۔ اہل خانہ نے لڑکے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور آدھا سر اور مونچھیں مونڈ دیں۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کا رہائشی راشد لڑکی سے ملنے کے لیے گیا تو اہل خانہ کو خبر ہو گئی۔ لڑکی کے اہل خانہ نے راشد پر شدید تشدد کیا اور آدھا اور مونچھیں مونڈ ڈالیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق لڑکے کو تشدد اور تذلیل کے بعد پولیس کے حوالے کیا گیا۔ پولیس نے تزلیل کرنے والے شخص مختیار جھتیال کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکے راشد جھتیال بھی کو گھر میں گھسنے پر مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھئے: اوکاڑہ، پسند کی شادی کرنیوالی صائمہ پر اہل خانہ کا تشدد، پولیس سے ہاتھا پائی

راشد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میری رشتہ داری کے تنازع پر تزلیل کی گئی ہے۔ میں کسی لڑکی کو ملنے نہیں گیا تھا۔ لگایا گیا الزام بے بنیاد ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف کاروائی کے بجائے میرے خلاف کاروائی کر دی۔

واضح رہے کہ تزلیل کا شکار لڑکا راشد جھتیال یونیورسٹی میں پڑھتا ہے۔