امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا معاشقہ منظر عام پر آ گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا معاشقہ منظر عام پر آ گیا


واشنگٹن (24 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور معاشقہ منظر عام پر آگیا۔ فحش امریکی جریدے کی ماڈل کیرن میگڈوگل نے ڈونلڈ ٹرمپ سے قریبی مراسم کا دعوی کر دیا۔ ماڈل نے 2006 میں ٹرمپ کے ساتھ کئی رنگین شامیں گزاریں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی میگزین پلے بوائے کی سابق ماڈل کیرن میگڈوگل نے امریکی ڈونلڈ ٹرمپ سے قریبی مراسم کا دعوی کر دیا۔ ماڈل نے دعویٰ کیا ہے کہ 2006 میں ٹرمپ نے ان کے ساتھ کئی حسین شامیں گزاریں۔ ان دنوں ملانیا ٹرمپ کے ہاں چھوٹے بیٹے کی پیدائش متوقع تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر ، بھارتی وزیراعظم کی ملاقات، مفاہمتی معاہدوں پر دستخط

وائٹ ہاؤس نے فوری طور اس دعویٰ کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔ نیویارکر نامی اخبار میں نام دیئے بغیر امریکی صدر کے ترجمان کا بیان سامنے آیا کہ کیرن میکڈوگل کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے اور اس خبر میں کوئی سچائی نہیں۔

اخبار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ماڈل میں تعلقات کا دورانیہ چند ماہ کا تھا جو خاموشی سے اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ ماڈل نے اپنے پوشیدہ مراسم کی نیوز اسٹوری کے حقوق 2016 میں فروخت کیے۔ یہ مبینہ ڈیل ایک لاکھ پچاس ہزار امریکی ڈالر میں طے پائی تھی جو منظر عام پر نہیں آئی۔

مزید پڑھیں: دنیا میں کیا ہو رہا ہے؟

امریکی صدر کے ذاتی وکیل نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کمپنی کے مالک کو بھاری رقم ادا کی جس کے پاس اس نیوز سٹوری کے رائٹس ہیں لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ رقم جنسی اسکینڈل کی خبر روکنے کے لیے ادا کی گئی یا کسی اور مد میں۔