سعودی ولی عہد کا پاکستان پہنچنے پر شایان شان اور پرتپاک استقبال



اسلام آباد(24نیوز) شاہی مہمان سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ 

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی شایان شان استقبال کیا گیا۔ دفاع پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کے حامل پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لیا۔

سعودی ولی عہد پاکستان پہنچے تو وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف، کابینہ کےارکان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے ان کو خوش آمدیدکہا۔

اس موقع پر سعودی ولی کافی خوش نظر آئے۔نورخان ایئربیس پرجشن کاسماں،مہمان کاشانداراستقبال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان خودگاڑی چلاکرانہیں وزیراعظم ہاؤس لائے۔ 

گارڈ آف آنر

معززمہمان سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کو پاکستان پہنچنے پر21توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔مسلح افواج کےچاق وچوبنددستے نےگارڈ آف آنرپیش کیا۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔وزیراعظم نے معززمہمان کاکابینہ کے ارکان سے تعارف کرایا۔وزیراعظم عمران خان نےسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ آنے والے معززمہمانوں سے مصافحہ کیا۔مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نےگارڈ آف آنرپیش کیا۔

وزیراعظم اورسعودی ولی عہدکی ون آن ون ملاقات

وزیراعظم اورسعودی ولی عہد کی ون آن ون ملاقات جاری ہے۔عمران خان اورمحمدبن سلمان میں اہم امورپرگفتگو ہورہی ہے۔ ملاقات میں سعودی عرب سےمعاہدوں کوحتمی شکل دی جائے گی۔وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ پھر مذاکرات کے بعد سمجھوتوں اور یادداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان، معزز مہمان اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

اعلی سطح کے وفد کی پاکستان آمد

اس سے قبل سعودی عرب کا19رکنی اعلیٰ سطح کاوفد پاکستان پہنچا ، وفد دو خصوصی طیاروں میں سعودی عرب سے نور خان ایئر بیس پہنچا، وفد میں محمد بن سلمان کے قریبی ساتھی شامل وفد کو سخت سیکیورٹی انتظامات میں اسلام آباد پہنچایا گیا۔

سعودی ولی عہد کے دورے کی تمام تفصیلات اور مصروفیات 24 نیوز  نے حاصل کرلیں ہیں ، پاکستان کاسعودی ولی عہد محمد کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دینے کا فیصلہ کیاگیا، صدر مملکت عارف علوی سعودی ولی عہد کو نشان پاکستان عطا کریں گے،نشان امتیاز دینے کی تقریب پیر کو ایوان صدر میں ہوگی، ذرائع کاکہناتھاکہ وزیر اعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب ہوگی،سعودی ولی عہد کو گارڈ آف آنرز پیش کیا جائے گا،استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہونگے، وزیر اعظم سعودی ولی عہد اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان اور ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوگی، مذاکرات کے بعد ایم او یوپر دستخطوں کی تقریب ہوگی، دونوں ممالک 15 سے 16 ایم او یوز پر کام کر رہے ہیں، دوسرے دن سعودی ولی عہد کی تین مصروفیات ہونگی، چیئرمین سینیٹ کی سربراہی میں سینیٹ کا وفد ولی عہد سے ملاقات کرے گا،علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے،پھر ایوان صدر میں نشان پاکستان عطا کیے جانے کی تقریب ہوگی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔