نئے پاکستان میں مالی ڈاکٹربن گیا

نئے پاکستان میں مالی ڈاکٹربن گیا


 ملتان(24نیوز)نئے پاکستان میں تبدیلی کی ہوا نے ایک مالی کو ڈاکٹر بنادیا،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ضلع میں تبدیلی کیاآئی مالی ڈاکٹر بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے پاکستان میں ہسپتالوں میں بھی تبدیلی آگئی،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ضلع سخی سرور میں تبدیلی کیاآئی مالی ڈاکٹر بن گیا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کےضلع سخی سرور میں قائم ہسپتال میں ڈاکٹر ،ڈسپنسرسمیت دیگرسٹاف غائب ہونےپر مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگے،لیڈی ڈاکٹرنےمریضوں کوچیک کرنے کااحتیار ہسپتال کے مالی کودے دیا،مالی مریضوں کوچیک اپ کرنےاورادویات دینےلگا۔

ذرائع کاکہناتھاکہ عطائی ڈاکٹر زمریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے،جس کے کئی لوگ اپنی زندگی سےہاتھ دھو بیٹھے ہیں حکومت سنگین مسائل کو حل کرے،اور فرائض سے لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER