مسیحایا ہوس کا پجاری؟ ڈاکٹر پر مریضہ کو ہراساں کرنے کاالزام

مسیحایا ہوس کا پجاری؟ ڈاکٹر پر مریضہ کو ہراساں کرنے کاالزام


سکھر(24نیوز) سول ہسپتال سکھر کی ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹر مریضہ کو ہراساں کرنےلگا،واقعے کی تحقیقات کے لیے سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر کا مریضہ کو ہراساں کرنے کایہ واقعہ سول ہسپتال سکھر میں پیش آیا،سول ہسپتال سکھر کے ایمرجنسی وارڈ میں طبی معائنہ کے لئے آنے والی خاتون  کے ساتھ  ڈاکٹر نازیباحرکات کرنے لگا، مریضہ کا کہنا  تھاکہ والدہ اور خود کے طبی معائنے کے لئے ہسپتال آئی تو ڈاکٹر نے نازیبا حرکت کی۔

خاتون نے واقعہ پر ڈاکٹرکے خلاف احتجاج کیا، خاتون نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر نے اسے تھپڑ بھی مارا۔

ایم ایس سول اسپتال سکھر ڈاکٹر ذوالفقار ابڑو نے واقعے کی تحقیقات کے لیے سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے،شہریوں کا کہناہے کہ اگر ڈاکٹر نے بدتمیزی کی ہے تو اسے سخت سے سخت سزا ملنی چاہیئے۔