36 گھنٹے بعد دوبارہ سی این جی سٹیشن کھل گئے

36 گھنٹے بعد دوبارہ سی این جی سٹیشن کھل گئے


کراچی( 24نیوز )کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی 32 گھنٹے بند رہنے کے بعد گزشتہ رات 8 بجے کھل گئے ،انڈسٹریز کوگیس کی سپلائی معطل رہے گی۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں 36گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے۔ کھلنے والے اسٹیشز اب پیر کی صبح 8بجے بند ہوں گے۔ جبکہ شیڈول کے مطابق آج صبح 8 بجے انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کو 24 گھنٹے کیلئے گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

سوئی گیس حکام نےگیس پریشر میں شدید کمی کے باعث انڈیسٹریز کو گیس کی سپلائی معطل کر کے سی این جی اسٹیشن کی بحال کر دی ہے،سی این جی اسٹیشن گزشتہ رات آٹھ بجےسے صارفین کے لیے کھول دی گئے ہیں شہریوں کاکہناہے کہ سی این جی اسٹیشن رات میں کھولنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے رات کا دورانیہ دن میں ایڈجسٹ کیا جائے ۔

سی این جی صارفین کا کہنا ہے کے حکومت کو گیس کے بحران سے نبٹنے کے لیےعملی اقدامات کرناہوں گے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer