شمالی وزیرستان،پاک فوج کی جانب سے ایک ساتھ 2 بڑے تحفے

 شمالی وزیرستان،پاک فوج کی جانب سے ایک ساتھ 2 بڑے تحفے


 شمالی وزیرستان(24نیوز)  شمالی وزیرستان  کےمکینوں کے لئےپاک فوج کی جانب سے ایک ساتھ 2 بڑے تحفے،عوام نےپاک فوج اور انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

 تفصیلات کے مطابق اہلیان علاقہ کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی،میرعلی اور گردونواح میں پہلی موبائل سروس نے کام شروع کردیا،جبکہ افغانستان سے متاثرین کی گاڑیوں کو پاکستان آنے کی اجازت بھی مل گئی ، دونوں اقدامات پر عوام نےپاک فوج اور انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اہل علاقہ کاکہناتھاکہ جی او سی میجر جنرل ممتاز حسین اور ڈی سی عبدالناصر کے انتہائی ممنون و مشکور ہیں، ان کامزیدکہنا تھاکہ فوج اور سول انتظامیہ سے ملکر وزیرستان کو مزید ترقی دیں گے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER