بھارتی الزام تراشیاں امن کے لیے نقصان دہ ہیں:پاکستان



اسلام آباد( 24نیوز )پلوامہ حملے کے بعد بھارتی پراپیگنڈہ،پاکستان کی بھی بھارتی عزائم کو بے نقاب کرنے کی کوششیں جار ی ہیں۔

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی جانب سے مختلف ممالک کے سفیروں کو بریفنگ دینے کا سلسلہ جاری ہے. سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے تیسرے روز افریقی ممالک کے سفراء کو بریفنگ دی. سیکرٹری خارجہ نے کہا ہے کہ  جان بوجھ کر پاکستان مخالف جذبات کو بھارت میں ہوا دی جارہی ہے. بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔

سیکرٹری خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی الزام تراشیاں اور جارحانہ رویہ خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہے،پاکستان پر بغیر تحقیقات اور بنا شواہد الزام تراشیاں بھارت کا پرانا رویہ ہے ، سیکرٹری خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم ریاستوں کے سفراء کو بھی بریفنگ دی۔ 

قبل ازیں سیکرٹری خارجہ  نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اور غیر مستقل ممالک کے سفراء کو بھی بریفنگ دے چکی ہیں. بریفنگ کا بنیادی مقصد بھارتی پروپیگنڈے کا جواب اور حکومت پاکستان کا موقف پیش کرنا ہے.

اظہر تھراج

Senior Content Writer