ایک اور بھارتی سیاستدان نےاپنی حکومت کو آئینہ دکھا دیا

ایک اور بھارتی سیاستدان نےاپنی حکومت کو آئینہ دکھا دیا


نئی دہلی(24نیوز) پلوامہ حملے پر نوجوت سنگھ سدھو کے بعد ایک اور بھارتی سیاستدان نےاپنی حکومت کو آئینہ دکھا دیا، حملے کابھارتی فوج کو پتہ تھاتو اس سے آگاہ کیوں نہیں کیاگیا۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

تفصیلات کے مطابق بھارتی کانگریس پارٹی کی سابق ایم پی نور بانو نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کو جب پہلے سے پتہ تھا کہ حملہ ہو سکتا ہےتو روکا کیوں نہیں؟حملے کی ذمہ دار بھارتی حکومت اور فوج ہے،بھارتی کانگریس پارٹی کی سابق رکن پارلیمنٹ نور بانو نے پلوامہ حملے کا ذمہ دار بھارتی فوج کو ٹھہرا تے ہوئےبھارتی فوج کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھا دیے۔

قبل ازیںبھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے بھی پلوامہ حملے کی مذمت کی تھی لیکن ساتھ ہی انہوں نے بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا مٹھی بھر لوگوں کےعمل پر آپ پوری قوم کو قصور وار ٹھہرائیں گے یا کسی فرد کو؟نوجوت سنگھ سدھو کے بیان پر انتہا پسند بھڑک اٹھے اور سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER