ٹماٹر کی قیمت نے ڈالر کو بھی مات دے دی

ٹماٹر کی قیمت نے ڈالر کو بھی مات دے دی


اسلام آباد (24 نیوز) ٹماٹر کی قیمت ڈالر کو بھی پیچھے چھوڑ گئی، اسلام آباد میں ٹماٹر کی قیمت 160 روپے فی کلوہو گئی۔

ایک جانب ڈالر کی اونچی اڑان تو دوسری جانب ٹماٹر کی بھی ہے الگ شان، اسلام آباد میں ٹماٹر 160 روپے فی کلو ہوگئے, مہنگائی کے ستائے شہری ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا رونا روتے نظر آئے، دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی قیمت میں اچانک اضافے کی وجہ درآمدی ٹماٹراور نئی فصل میں تاخیر ہے۔   شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ حکومت ٹماٹر کی بڑھتی قیمت پر فوری نوٹس لے۔