کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی


دبئی (24 نیوز) پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف 3 وکٹوں کےنقصان پر حاصل کرلیا۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احمد شہزاد اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا، احمد شہزاد صرف 2 رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے اور ریلی روسوو 10 رنز بناکر رومان رئیس کا شکار بنے۔عمر اکمل نے شاندار 44رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد وہ ڈیلپورٹ کا ہاتھوں آؤٹ ہوئے، شین واٹسن نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 81 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور کوئٹہ کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، علاہ ازیں وہ مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔

 اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کراسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا ، لیوک رونکی اننگز کی پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے جب کہ سہیل تنویر نے پہلے ہی اوور کی آخری گیند پر شاداب خان کو بھی آؤٹ کرکے اسلام آباد کی مشکلات میں اضافہ کردیا ۔رضوان حسین بھی 5 رنز بنانے کے بعد محمد نواز کا شکار بنے، کیمرون ڈیلپورٹ19اور حسین طلعت 30 رنزبنا کر فواد احمد کے شکار بنے، آصف علی36رنز بنا کر سہیل تنویر کا تیسرا شکار بنے،وین پارنیل20گیندوں پر41رنز کی عمدہ باری کھیل کر سہیل تنویر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے سہیل تنویر نے 4 جبکہ فواد احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔