لاہور: دو بچوں سمیت خاتون کی پُراسرار ہلاکت، شوہر زیر حراست

لاہور: دو بچوں سمیت خاتون کی پُراسرار ہلاکت، شوہر زیر حراست


لاہور (24 نیوز) کسی نے قتل کیا یا ماں نے بچوں کو زہر دے کر خودکشی کی، صوبائی دارالحکومت کے علاقہ گرین ٹاؤن میں گھر سے ماں اور دو بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ عثمان نامی شہری کی دوسری بیوی تھی جس کوعثمان نے جیواپارک میں کرائے پر گھر لے کر رکھا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق عثمان نے بتایا کہ دو روز قبل وہ اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد ان کو اسی گھر چھوڑ گیا تھا جس کے بعد فون کیا تو عائشہ نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔ گھرکادروازہ توڑ کر دیکھا تو اس کی بیوی اور بچوں کی لاشیں کمرے میں پڑی تھیں۔

ایس پی انویسٹی گیشن عادل میمن کا کہنا ہے اہل خانہ کچھ عرصہ قبل کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہوئے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ تین ماہ قبل عثمان بیوی بچوں کے ساتھ یہاں شفٹ ہواتھا۔ آج عثمان نے دروازہ توڑ کر دیکھا توگھر کے اندرعائشہ اوراس کے دونوں کمسن بچے مردہ حالت میں موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق عثمان نےعائشہ کو مسلمان کر کے دوسری شادی کی تھی۔ دو سالہ ایان عائشہ کی پہلی شادی میں سے تھا۔ آٹھ ماہ کی نور عثمان سے تھی۔

پولیس نے تفتیش کے لیے گھر کے سربراہ عثمان کو حراست میں لے لیا ہے۔