عوامی تحریک کی کال پر آج لاہور میں بڑا احتجاج ہو گا


لاہور (24نیوز) عوامی تحریک کی کال پر آج لاہور میں بڑا عوامی احتجاج ہو گا ، احتجاج میں شرکت کے لئیے عوامی تحریک کے کارکنوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے کارکن بھی بڑی تعداد میں احتجاج میں شریک ہوں گے.

تفصیلات کے مطابق کستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیر قیادت متحدہ اپوزیشن کا احتجاج آج مال روڈ پر ہوگا،احتجاجی جلسے کےلئے پنجاب اسمبلی کے سامنے کنٹینر پر سٹیج کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں جبکہ کرسیاں، لائٹیں، جنریٹر اور دیگر سامان لگا دیا گیا ہے۔

جلسے کےلئے مال روڈ کے دونوں اطراف لائٹس کا بھی بندوبست کیا گیا ہے جبکہ احتجاج کی تیاریوں کے باعث مال روڈ سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباؤہے،شاہراہ فاطمہ جناح،کچہری روڈ، ہال روڈ، کوپر روڈ، بوڑھ والا چوک اور ایجرٹن روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے احتجاجی جلسے کےلئے آج دوپہر 12 بجے کا وقت دیا ہے، جن کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اور عمران خان ایک ہی سٹیج سے خطاب کریں گے۔آصف علی زرداری کا خطاب دوپہر اور عمران کا خطاب مغرب کے قریب متوقع ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے باعث مال روڈاورملحقہ سڑکوں پرقائم تعلیمی ادارے اورتجارتی مراکزبندرہیں گے ،پنجاب حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرزطلب کرلی ہے،دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے باعث ہسپتالوں کی انتظامیہ کوالرٹ کردیاگیا ہے۔

جلسہ گاہ میں 30 ہزار کرسیاں لگا دی گئیں ہیں جلسہ گاہ میں 6 ایل ای ڈیز لگا دی گئیں،پنڈال میں سیکڑوں اسپیکر اور درجنوں جنریٹرز کا استعمال ہوگا ،روشنی کے لئے400 لائٹنگ پول نصب کردیئے گئے ہیں،جلسہ گاہ میں داخلے کے لئے5 راستے بنائے گئے ہیں جبکہ خواتین کا داخلہ شاہراہ فاطمہ جناح روڈ کے گیٹ سے ہوگا۔

سیاسی جماعتوں کے رہنما گورنر ہاوس کے راستے اسٹیج پر آئیں گے، طاہرالقادری بلٹ پروف کنٹینر میں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

لاہور میں اسپتالوں کی انتظامیہ الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ  بڑی تعداد میں ڈاکٹرز بھی طلب کرلیئے گئے ہیں جبکہ طاہرالقادری کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کی تیاریاں مکمل ہیں، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرمی ہے اور ” مال روڈ“ کا ہیش ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداءکے انصاف کیلئے مال روڈ رلاہور پر آج (بدھ کو) عوامی تحریک کی جانب سے احتجاجی جلسہ کیا جا رہا ہے جس میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، ق لیگ ، پی ایس پی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں شرکت کررہی ہیں۔ پورا پاکستان آج کے احتجاج پر نظریں جمائے ہوئے ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی خوب سرگرمی نظر آرہی ہے۔ فیس بک اور ٹوئٹر پر سیاسی کارکنان میں مال روڈ کا احتجاج سب سے گرم ترین موضوع بن چکا ہے.

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف پی ٹی آئی احتجاج کے لیئے قافلہ عمر ڈار کی قیادت میں روانہ ہونے کے لئے تیارہے،پی ٹی آئی کارکنان لاہور روانگی کے جناح ہاؤس جمع ہوناشروع ہوگئے۔

پیپلز پارٹی کے کارکن عوامی تحریک کے دھرنے میں شرکت کیلئے پہنچ رہے ہیں جبکہ لاہور میں قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ویڈیو دیکھیں :