افغانستان کی پاکستان سے مذاکرات کیلئے بھارت کو ساتھ بٹھانے کی شرط رکھ دی

افغانستان کی پاکستان سے مذاکرات کیلئے بھارت کو ساتھ بٹھانے کی شرط رکھ دی


اسلام آباد (24نیوز)  افغانستان نے پاکستان کے سامنے انوکھی شرط رکھ دی ہے, افغانستان کا کہنا تھا کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے مذاکرات میں بھارت کو ساتھ بٹھایا جائے, پاکستان نے شرط مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تجارتی تعلقات میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے، افغانستان نے دو طرفہ تجارتی مذاکرات کی بحالی کے لیے پاکستان کے سامنے انوکھی شرط رکھ دی ہے۔

افغانستان نے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر ہونے والے مذاکرات کے دوران بھارت کو بھی ساتھ بٹھانے کی شرط رکھی ہے۔

پاکستان نے افغانستان کی شرط مسترد کردی ہے  جبکہ وزارت تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کی شرط قابل عمل نہیں ہے , بھارت کی موجودگی میں افغانستان کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔

افغانستان کو پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر اعتراض ہے تو پاکستان وہ اعتراضات دور کرنے کے لیے تیار ہے مگر دو طرفہ مذاکرات میں بھارت کو ساتھ بٹھانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی , حکام نے واضح کیا کہ افغانستان کو بھارتی اثرو رسوخ سے باہر نکلنا ہو گا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں :ؒ