اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کر لی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کر لی


اسلام آباد (24نیوز) صدر نیشنل بنک سعید احمد کی تقرری چیلنج کرنے کے معاملے میں جواب جمع نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرانے کی مہلت طلب کی۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کر لی۔ عدالت نے فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ درخواست گزار کی جانب سے علی نواز کھرل پیش ہوئے۔درخواست گزار نے صدر نیشنل بنک کی تقرری چیلنج کر رکھی ہے۔