ہاکی ورلڈ الیون اور ہال آف فیم کے کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری


کراچی(24نیوز) ہاکی ورلڈ الیون اور ہال آف فیم کے کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری،پہلا میچ 19 جنوری کو عبدل الستار ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون ہال آف فیم کے دیگر 3 کھلاڑی آج شام کراچی پہنچیں گے جبکہ رات گئے پہچنے والے کھلاڑیوں میں نیدرلینڈ کے لیجنڈری کھلاڑی پال لیجنز، روب لیتھاورز اور سلطان احمد شامل ہیں جو پاکستان اور ہاکی کے رشتے کو دوبارہ جوڑنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان ٹیم کے درمیان پہلا میچ19 جنوری کو کراچی جبکہ دوسرا میچ 21 جنوری کو لاھور میں کھیلا جائے گا۔