وفاقی بیوروکریٹس کے شاہانہ انداز ،وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

وفاقی بیوروکریٹس کے شاہانہ انداز ،وزیراعظم نے نوٹس لے لیا


  اسلام آباد(24نیوز)  وفاقی بیوروکریٹس کے شاہانہ انداز ،وزیراعظم کا نوٹس،وزارتوں،ڈویژنوں، محکموں میں بیوروکریٹس کی اپنی سالانہ ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے کا انکشاف،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تمام سیکرٹریز،ایڈیشنل سیکرٹریز انچارج کو مراسلہ بھجوادیا،مراسلہ کی کاپی 24 نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی بیوروکریٹس کے شاہانہ انداز پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا ہے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تمام سیکرٹریز،ایڈیشنل سیکرٹریز انچارج کو مراسلہ بھجوادیا،24 نیوز کو موصول مراسلہ کی کاپی کے مطابق وزیر اعظم نے نان ٹیکس فائلرز بیوروکریٹس پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔مراسلے میں کہا گیا کہ تمام سیکرٹریز اپنے محکموں کے گریڈ 17 سے اعلی درجوں تک افسران کو ٹیکس ریٹرنز ادائیگی کا پابند بنائیں۔

مراسلہ کے متن میں واضح کیا گیا ہے کہ بیشتر افسران اعزازیہ اور دیگر ایوارڈ الاؤنسز کے ٹیکس ریٹرنز بھی جمع نہیں کرارہے ہیں۔مراسلہ کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر ایف بی آر نے تمام وزارتوں کے افسران کی فہرستیں بھی مانگی ہیں۔