اپوزیشن کے احتجاج کی تیاریاں مکمل،وزیر اعلیٰ پنجاب قصور چلے گئے

اپوزیشن کے احتجاج کی تیاریاں مکمل،وزیر اعلیٰ پنجاب قصور چلے گئے


لاہور (24نیوز) زینب قتل کیس میں اہم پیشرفت کے بعد وزیراعلیٰ شہبازشریف اچانک قصور روانہ ہو گئے, قصور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت جے آئی ٹی کا اجلاس ہوگاجس میں زینب قتل کیس سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا،ڈی پی او آفس میں ہونے والے اس اجلاس میں افسران شہبازشریف کو کیس سے متعلق بریفنگ دیں گے ۔

ذرائع کے مطابق زینب کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے ،اجلاس کے بعد شہبازشریف قصور کے لوگوں سے ملاقات کریں گے اور میڈیا کے سامنے اہم اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل قصور میں 7 سالہ زینب کو زیادتی کانشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا،لاہور پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کے بعد قصور پولیس کے حوالے کر دیا تھاجس سے تفتیش جاری تھی۔