کراچی : لڑکیوں کے اغوا کا انکشاف, عینی شاہد خاتون نے پولیس سے رجوع کرلیا

کراچی : لڑکیوں کے اغوا کا انکشاف, عینی شاہد خاتون نے پولیس سے رجوع کرلیا


کراچی (24نیوز) پوش علاقوں سے لڑکیوں کے اغوا کا انکشاف ، گزری میں جعلی پولیس اہل کار ذکااللہ پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اور پوش علاقوں سے نوجوان لڑکیوں کے اغوا کا انکشاف ہوا۔ عینی شاہد حنا نامی خاتون نے پولیس تھانے میں درخواست جمع کرادی۔ دراخواست میں خاتون نے موقف اپنایا کہ کالا پل کے قریب گاڑی نے 2 لڑکیوں کو اغوا کیا۔کار سوار افراد نے مجھے بھی اغوا کرنے کی کوشش کی۔علاقہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوائی جائے تاکہ ملزمان کی شناخت ہو سکے۔

دوسری جانب گزری میں پولیس نے کارروائی کرتےہوئےخودکوپولیس اہل کارظاہرکرنےوالےملزم ذکااللہ کوگرفتارکرلیا۔ پولیس کےمطابق گرفتارملزم نےگاڑی پرپولیس کی جعلی نمبرپلیٹ لگارکھی تھی۔ ملزم کےقبضےسےجعلی پولیس کارڈبھی برآمدکرلیاگیاہے۔