دنیا کا سفر کرنے والا جرمن جوڑا بہاولپور پہنچ گیا

دنیا کا سفر کرنے والا جرمن جوڑا بہاولپور پہنچ گیا


بہاولپور(24نیوز) دنیا کا سفرکرنے والاجرمن جوڑا بہاولپور پہنچ گیا، جوڑے کا کہنا تھا پاکستان میں انہیں کہیں سکیورٹی کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور نہ ہی انہوں نے حکومت پاکستان سے سکیورٹی مانگی، پاکستانیوں کی مہمان نوازی سے بہت خوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی آزاد فضاؤں میں سیاحوں کی آمدو رفت جاری ہے، خوبصورت ارض وطن کے دلکش مقامات دیکھنے کی خواہش لئے جرمن جوڑا 10 ہزار کلومیٹر کا سفرکر کے بہاولپور پہنچ گیا۔

میاں بیوی کا کہنا تھا پاکستان میں کسی قسم کی سکیورٹی کا خدشہ نہیں۔۔یہاں آزاد گھوم رہے ہیں پاکستانیوں کی مہمان نوازی نے خوش کردیا۔

جرمن جوڑے کو آزاد گھومتا دیکھ کر ڈالفن پولیس بھی ان کے ساتھ آگئی شہری آنے والے مہمانوں کے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے۔

جرمن مہمان بہاولپور کے محلات اور تاریخی قلعے دیکھ کر لاہور کے راستے بھارت روانہ ہوجائیں گے۔

ویڈیو دیکھیں: