نواز شریف مریم کو جیل بھجوائیں گے، مبشر لقمان نے اہم انکشاف کر دیا


لاہور (24نیوز) ٹوئنٹی فور نیوز کے پروگرام پوائنٹ آف ویو ود ڈاکٹر دانش میں مبشر لقمان نے اہم انکشافات کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئنٹی فور نیوز کے پراگرام پوائنٹ آف ویو ود ڈاکٹر دانش میں مبشر لقمان نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنات ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی میں ان کے بیٹے کا نام ظاہر ہو گیا تو انہوں نے واویلہ کھڑا کر دیا تھا ، دوسری طرف قصور میں زینب زیادتی کا نشانہ بن گئی اور کوڑے کے ڈھیر سے اس کی لاش ملے اور اس پر وہ کہہ دیتے ہیں کہ اس واقع پہ سیاست نہ کی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سال 2015 میں اگر ایک ایم پی اے جس کے اوپر زیادتی اور بچی کو قتل کرنے کے الزامات ہوں ، شہباز شریف اگر اس کو بچا کر  تفتیش سے باہر نہ کرتے تو گیارہ بچیوں نہ اصمتدری ہونی تھی اور نہ ہی اب کا قتل ہونا تھا۔

ان کہ مزیا کہنا تھا کہ ان بھائیوں میں اگر غیرت ہوتی خود آگے آجاتے، جنہوں نے اپنی بیٹی اور بہن کو آگے کر دیا ہے، اسے بھی اب ہی جیل بھیجوائیں گے۔

ویڈیو دیکھیں :