محکمہ تعلیم سندھ نے اہم موضوع کو نصاب میں شامل کرلیا


کراچی(24نیوز) بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بڑھتے واقعات ، سندھ حکومت ایکشن میں آگئی، محکمہ تعلیم سندھ نے اہم موضوع کو نصاب میں شامل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس نے ہر ذی شعور کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ ایسے میں سندھ حکومت نے پہلا قدم اٹھایا ہے۔ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈز کی کتابوں میں لائف اسکلز کے نام سے مضمون شامل کیا گیا ہے۔ یہ مضمون سندھی، اردو،انگلش، سائنس اور بائیولاجی کی نصابی کتب میں رکھا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق سرکاری اسکولوں میں 3 جماعت سے 8 جماعت کے تمام طلبا کو یہ مضمون پڑھایا جائے گا جس کے لئے پہلے مرحلے میں 700 اساتذہ کو جنوری میں ٹریننگ دی جائے گی جبکہ نئے تعلیمی سال مارچ سے یہ نصابی کتابیں تقسیم کی جائیں گی۔