ہم نے کہا تھا یہ خون رائیگاں نہیں جائے گا: چودھری پرویز الہٰی


لاہور (24نیوز) مسلم لیگ کے (ق )مرکزی رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ لاہور سے شروع ہونے والی تحریکیں ہمیشہ کامیاب رہی ہیں،آج کی تحریک بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن میں نہتے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا، ہم نے کہا تھا یہ خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الہٰی کا عوامی تحریک میں دھرنے سے شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے کہا تھا یہ خون رائیگاں نہیں جائے گا،آج ساری جماعتیں حصول انصاف کیلئے اکٹھی ہیں،یہ قوم جو نکلی ہے کچھ کر کے دکھائی گی۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان کی ساری جماعتیں انصاف کیلئے متحد ہیں،آج اس حکومت کیخلاف ایک اتحادنظر آئے گا،انہوں نے کہا کہ ہمارے ہزاروں لوگ مال روڈ پہنچ رہے ہیں،آج حکومت اور حکمرانوں کےخلاف قوم اکٹھا ہوئی ہے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں :