کراچی:مردم شماری کے نتائج پر خدشات, 8 رکنی نظرِ ثانی کمیٹی تشکیل دیدی گئی


   کراچی (24نیوز) چھٹی مردم شماری کے نتائج پر خدشات،سندھ حکومت نے 8 رکنی نظرِ ثانی کمیٹی تشکیل دیدی،وزیرِ اعلیٰ سندھ کمیٹی کے خدشات سے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے مردم شماری کے نتائج کے معاملے میں 8 رکنی نظرثانی فنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیرِ ترقی و منصوبہ بندی ہونگے۔ کمیٹی میں وزیر قانون سیکریٹری بین الصوبائی، رابطہ سیکریٹری سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن، سیکریٹری قانون، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیکریٹری بلدیات اور ڈی جی بیورو آف اسٹیٹسٹکس شامل ہیں۔کمیٹی7نکات پر مشتمل خدشات پر کام کرکے نظر ثانی رپورٹ مرتب کرے گی۔

واضح رہے کہ کمیٹی کے خدشات وزیر اعلی سندھ تحریری طور پر مشترکہ مفادات کائونسل کے اجلاس میں پیش کریں گے۔ چھٹی مردم شماری پر پیپلز پارٹی ایم کیو ایم فنکشنل لیگ سمیت تمام جماعتوں کو اعتراضات ہیں۔