2014 کے دھرنے پر میں نے نواز شریف کو ہمت دی: خورشید شاہ


لاہور (24 نیوز) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ دو ہزار چودہ کے دھرنے کے کنٹینر پر نہ بھی آتے تو حکومت کو گھر بھیج سکتے تھے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ دو ہزار چودہ کے دھرنے پر نواز شریف نے مجھے کہا کہ اب حکومت میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بہتر ہے اسمبلیاں توڑ دی جائیں، میں نے انہیں ہمت دی کہ ایسا نہ کریں۔ پارٹی کی ہدایت پر ہم نے اس وقت ساتھ دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کنٹینر پر چڑھنے کی بجائے نواز شریف سے ملنے ان کے گھر چلے گئے تھے۔ آصف زردای نے نواز شریف کے گھر جا کر کہا کہ یہ ہمارے وزیر اعظم ہیں۔ ہمارا یہ کردار پارلیمنٹ، جمہوریت اور ادارواں کو بچانے کے لئے تھا۔ اب ہم دیکھ رہے ہیں کہ جمہوریت کو خطرہ ہے۔ جب جمہوریت کو خطرہ ہے تو سب کو یہ بات ماننی چاہیے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتی ہے۔