پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، شئیرز کی مالیت میں ریکارڈ اضافہ


کراچی (24نیوز)  پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس چار سو سے زائد پوائنٹ بڑھ گیا، شئیرز کی مجموعی مالیت میں چوہتر ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تھوڑا اتار چڑھاو دیکھا گیا، لیکن تیزی برقرار رہی، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس چار سو انیس پوائنٹ کے اضافے سے تینتالیس ہزار تین سو اٹھاون پر بند ہوا، تین سو چھیاسی کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا، دو سو چھپن کی قیمت میں اضافہ ، اور ایک سو دس کی قیمت میں کمی ہوئی، مجموعی طور پر پندرہ کروڑ تیرہ لاکھ شئیرز کا لین دین ہوا، مارکیٹ میں حصص کی مجموعی مالیت نواسی کھرب چوون ارب روپے سے تجاوز کر گئی، کمرشل بینک اور ٹیکسٹائل کمپوزٹ سیکٹر میں زیادہ سرگرمی رہی۔