جسٹس فار ماڈل ٹاون کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا


لاہور (24 نیوز) لاہور میں متحدہ اپوزیشن کا پاور شو سوشل میڈیا پر بھی چھایا رہا، جسٹس فار ماڈل ٹاون کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے پاور شو پر شہری سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں، شہریوں کے مطابق تمام کنٹینر سیاستدان اکٹھے ہوگئے، امید ہے کہ ماڈل ٹاؤن شہداء کو اب انصاف مل جائے گا۔

صارفیں کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ دھرنا طویل نہ ہو فوری رزلٹ سامنے آجائے اور کسی نے متحدہ اپوزیشن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔