متحدہ اپوزیشن کا اجتماع سانحہ ماڈل ٹاؤن نہیں سیاسی مفادات کیلئے ہے:مریم اورنگزیب

متحدہ اپوزیشن کا اجتماع سانحہ ماڈل ٹاؤن نہیں سیاسی مفادات کیلئے ہے:مریم اورنگزیب


اسلام آباد (24 نیوز) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ انتخابات کے صرف 4 ماہ پہلے ایک اور کنٹینر کی تیاری سوالیہ نشان ہے۔ سیاسی کزنوں کا گٹھ جوڑ ملکی ترقی اور عوام کی خدمت کے خلاف ہو رہا ہے۔


وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منتخب حکومت کے خلاف سیاسی کزنوں کے احتجاج کا تمام آئینی اور قانونی ادارے نوٹس لیں۔ آج کا اجتماع ماڈل ٹاون سانحہ کے لیے نہیں سیاسی مفادات کے لیے ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نامعلوم افراد اور نجومیوں کے ہاتھوں کھیلنے والی کٹھ پتلیوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ طاہر القادری ہمیشہ ایک خاص وقت پر انتشار پھیلانے پاکستان آتے ہیں۔