مجرموں کو سربراہ بنانے والی پارلیمینٹ پر لعنت بھیجتا ہوں: عمران خان

مجرموں کو سربراہ بنانے والی پارلیمینٹ پر لعنت بھیجتا ہوں: عمران خان


لاہور (24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی پولیس عوام پر اس طرح گولیاں نہیں چلاتی جس طرح قصور اور ماڈل ٹاون میں معصوم لوگوں پر چلائی گئیں۔ جمہوریت میں معصوم عوام پر گولیاں نہیں چلائی جاتیں۔


لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی پولیس عوام پر اس طرح گولیاں نہیں چلاتی جس طرح قصور اور ماڈل ٹاون میں معصوم لوگوں پر چلائی گئیں۔ جمہوریت میں عوام پر گولیاں نہیں چلائی جاتی۔ سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں، سارا پاکستان ٹی وی پر دیکھ رہا تھا کہ نہتے شہریوں کو گولیاں ماریں گئیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ تمام جماعتوں کو اکٹھا کرنے پر طاہر القادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چند ماہ میں 11 لڑکیوں کو قصور میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ اس سے پہلے بھی زیادتیوں کے واقعات ہوئے اور چند ماہ سے ایسا ہی ہو رہا تھا مگر حکومت سوئی رہی اور کسی کو بھی سزا نہیں ملی۔ کے پی کے میں جرم کے خلاف ایکشن لیا جاتا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ مجرموں کو سربراہ بنانے والی پارلیمینٹ پر لعنت بھیجتا ہوں۔