شہباز شریف پولیس کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرتے ہیں: چودھری پرویز الہٰی

شہباز شریف پولیس کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرتے ہیں: چودھری پرویز الہٰی


لاہور (24 نیوز) مسلم لیگ کے سینئر رہنما چودھری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ ن لیگ کو نوازشریف کے تکبر کی وجہ سے چھوڑا۔ شہبازشریف نے پنجاب کابیڑہ غرق کردیا۔

متحدہ اپوزیشن کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے ہوتے ہوئے عوام کوانصاف نہیں مل سکتا۔ شہباز شریف پولیس کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کا بیڑہ غرق کر دیا۔ ن لیگ کونوازشریف کےتکبرکی وجہ سے چھوڑا۔