سوائن فلو کے جاں لیوا حملے جاری، شیخ زید ہسپتال میں مریض دم توڑ گیا

سوائن فلو کے جاں لیوا حملے جاری، شیخ زید ہسپتال میں مریض دم توڑ گیا


لاہور (24 نیوز) شہر میں سوائن فلو کے جاں لیوا حملے جاری، شیخ زید ہسپتال میں زیرعلاج محمد منیر دم توڑ گیا۔ جناح ہسپتال کے ڈاکٹر احد کے سوائن فلو میں مبتلا ہونے کی تصدیق۔ مختلف ہسپتالوں میں سوائن فلو کے سات نئے مریض سامنے آگئے۔

سوائن فلو کے شہریوں پر جاں لیوا وار جاری ہیں اور تسلسل کے ساتھ ہسپتالوں میں سوائن فلو کے نئے مریض سامنے آرہے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شیخ زید ہسپتال میں زیرعلاج پنتالیس سالہ محمد منیر بھی سوائن فلو کا شکار ہونے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔

ادھر جناح ہسپتال کا نوجوان ڈاکٹر احد کے سوائن فلو میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سات مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں جن کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ اس وقت مجموعی طور پر سوائن فلو کے بتیس مشتبہ مریض بدستور ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔