حکومت کا بلاول اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ

حکومت کا بلاول اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ


اسلام آباد(24نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔ وفاقی کابینہ نے بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی،اسمبلی رکنیت معطل ہونے پر 6 وزراء کابینہ اجلاس میں شرکت نہ کر سکے.

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ میں چھ وزرا نے رکنیت معطل ہونے پراجلاس میں شرکت نہیں کی ۔وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کابینہ کو سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کے قانونی نکات پر بریفنگ دی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئےو زیراعظم کی معاون خصوصی شہزاد اکبر نے بتایا سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کا معاملہ فوری نیب کو بھیجنے کا کہا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نیب کو جہاں ضرورت پڑی وہاں مزید تحقیقات ہو سکتی ہیں۔

افتخار درانی نے کہا کہ کیڈ کا ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ وزارت داخلہ کو دے دیا ہے،اسمگلنگ ایکٹ کے تحت سیشن جج کو قانونی چارا گوئی کا اختیار دیا ہے۔ نیشنل فوڈ ایند سیکورٹی وزارت کے پاس 20 کے قریب سپرے کرنے والےسیسنا جہاز ہیں جن کی نیلامی کی جائے گی۔میجر جنرل ریٹائرڈ عامر عظیم کو پی ٹی اے چیئرمین لگانے کی منظوری دی ہے۔

پریس کانفرنس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا کہ 23 جنوری کو منی بجٹ نہیں اکنامک ریفارمز پیکج پیش ہو گا۔ جو صرف کاروبار میں آسانی کے لیے ہے ۔ اس پیکج کا عام آدمی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔