کراچی: عسکری پارک میں جھولا گرنے کے واقعہ میں اہم پیشرفت

کراچی: عسکری پارک میں جھولا گرنے کے واقعہ میں اہم پیشرفت


کراچی (24نیوز) پرانی سبزی منڈی میں جھولا گرنے پر پارک انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا. مقدمہ میں کسی کو نامزد نہیں کیا گیا ہے،حادثہ پیش آنے کی تحقیقاتی رپورٹ بھی تیار کرلی گئی ہے۔ 

جھولا کیوں گرا، کیسے گرا؟تحقیقات شروع ہوگئیں۔ ٹیکنیکل ماہرین نے جھولے کا تفصیلی جائزہ لے لیا۔  کراچی میں اتوار کے روزتفریحی پارک میں جھولا گرنے کا مقدمہ چوبیس گھنٹوں بعد درج کرلیا گیا۔پی آئی بی تھانے میں درج کیے گئے مقدمہ میں حیران کن طور پر کسی کو نامزد نہیں کیا گیاہے۔

جھولے کیسے گرا، کس کی غفلت تھی، تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آگئی۔ رپورٹ میں انکشاف ہو ا ہے کہ جھولے کا میں بولٹ ٹوٹا تھا جس سے نقصان ہوا۔ابتدائی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بولٹ ٹوٹنے سے جھولے کی گراریاں سلپ ہوئیں۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

ادھر ایسٹ پولیس نے معاملے پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ایس پی گلشن اقبال کے مطابق مقدمہ کشف کے والد کی مدعیت میں درج کیا جائے گا ۔تفریحی پارک کی مالکان اور دیگر عملہ تاحال تفتیش کے لیے نہ پہنچ سکا۔ ذرائع کہتے ہیں پارک کا کانٹریکٹ عمران نامی شخص کے پاس تھاجسے پیر کے روز تفتیش کے لیے بلایا گیا تھا۔ 

واضح رہے کہ 15 جولائی کو پرانی سبزی منڈی پر واقع عسکری پارک میں جھولا گرنے کے باعث 14 سالہ بچی کشف جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔