مصطفیٰ کمال کا دبنگ دعویٰ

مصطفیٰ کمال کا دبنگ دعویٰ


کراچی(24نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے بڑا دعویٰ کر دیا ، کہتے ہیں الیکشن کے دو ہزار اٹھارہ کے بعد سندھ کا وزیر اعلیٰ ان کی جماعت سے ہوگا، پچیس جولائی کو کراچی کے عوام بتائیں گے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں۔

کراچی میں عام انتخابات کی گہما گہمی عروج پر ہے، مصطفی کمال کی سربراہی میں پی ایس پی شہر کے مختلف علاقوں میں انتخانی ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ریلی سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سازش کرنے والے مزید سازشیں نہ کریں، ایسا نہ ہو تمام اختیار کراچی والے اپنے ہاتھ میں لے لیں۔ریلی کے اختتام پر نمائش چورنگی سے خطاب میں مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں پی ایس پی سندھ کا وزیر اعلی بنائے گی، جبکہ2023 میں ملک کا وزیر اعظم پی ایس پی سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عسکری پارک میں جھولا گرنے کے واقعہ میں اہم پیشرفت

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ اگر پی ایس پی نہ ہوتی تو300 مائیں نہیں 3 ہزار مائیں اپنے بچے ڈھونڈ رہی ہوتیں۔مصطفٰی کی زیر قیادت ریلی سرجانی ٹاؤن سے شروع ہوئی نمائش چورنگی پر اختتام پذیر ہوئی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔