لاڑکانہ:گاﺅں کے مکینوں نے دو بھینس چور ماردئیے

لاڑکانہ:گاﺅں کے مکینوں نے دو بھینس چور ماردئیے


لاڑکانہ( 24نیوز ) نوڈیرو کے علاقے گاﺅں سودر جے میں بھینس چوری کرنے کے دوران چوروں اور علاقہ مکینوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو چور ہلاک ایک زخمی ہوگیا جبکہ چوروں کی فائرنگ سے ایک گھر مالک بھی جاں بحق ہوگیا۔

نوڈیرو کے علاقے گاوں الہندو جیہو میں تین چور گھر مالک غلام علی جیہو کے گھر سے دو بھینس چوری کرکے فرار ہونے لگے جہاں پر علاقہ مکینوں کا پیچھا کرنے سے گاوں سوڈر جیہو کے مقام پر چوروں کا علاقہ مکینوں کے درمیان مقابلہ ہوا فائرنگ کے نتیجے میں دو چور موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک چور زخمی ہوگیا دوسری جانب چوروں کی فائرنگ سے ایک گھر مالک محمد علی جیہو بھی جاں بحق ہوگیا ادھر مقابلے میں ہلاک چوروں کی شناخت منصور میرانی بابل شیخ طور پر ہوئی۔

دوسری جانب اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی جہاں پر لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے نوڈیرو ہسپتال منتقل کیا پوسٹمارٹم کے بعد چوروں کی فائرنگ سے جاں بحق محمد علی جیہو کی لاش ورثہ کے حوالے کی گئی ورثہ نے لاش نوڈیرو لاڑکانہ روڈ پر رکھ بدامنی اور پولیس کے خلاف ٹائر جلاکر دھرنا دیا دھرنے کی وجہ سے لاڑکانہ سکھر جانے والی ٹریفک معطل رہی ادھر دھرنے میں شریک ورثہ کا کہنا تھا کہ پولیس کی نااہلی کی وجہ سے واقعہ پیش آیا ہے واقعہ کا اطلاع ملنے کے باوجود بھی پولیس جان بوجھ کر بروقت نہ پہنچ سکی جہاں پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک ایس ایچ او نوڈیرو کو معطل نہیں کیا جاتا تب تک دھرنا جاری رہیگا۔